بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آئی ایس آئی اور آئی بی براہ راست سروس پرووائیڈرز سے ڈیٹا لے سکتی ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا بیان

datetime 25  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کو آڈیو لیکس کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے بتایا ہے کہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)براہ راست سروس پرووائیڈرز سے ڈیٹا لے سکتی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداریضرورت پران ایجنسیز سے ڈیٹا لے سکتے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے بتایاکہ لاپتہ افراد کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے ڈیٹا خفیہ اداروں کو دینے کی ہدایت کی تھی، اسی پالیسی کے میکانزم کے مطابق ڈیٹا لیتے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد 2013 میں نئی پالیسی آئی، وزارتِ داخلہ نے ایک ایس او پی جاری کیا، خفیہ ادارے کی طرف سے مجاز افسر ڈیٹا کی درخواست کرتا ہے، آئی ایس آئی اور آئی بی براہ راست سروس پرووائیڈرز سے ڈیٹا لے سکتی ہیں، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ضرورت پڑنے پر ان ایجنسیز سے ڈیٹا لے سکتے ہیں۔پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کسی ادارے کو بھی سرویلنس کی اجازت نہیں دی گئی۔جسٹس بابرستارنے پولیس کے وکیل طاہر کاظم کومخاطب کرکے کہاکہ لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ آپ لوگوں کی پرائیویسی میں کیسے گھس رہے ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے چیمبر میں سماعت کی استدعا کی جسے مسترد کرتے ہوئے جسٹس بابرستار نیکہاکہ یہ نیشنل سکیورٹی نہیں، چیمبر سماعت کا مذاق شروع نہیں کریں گے، کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں ججز کیچیمبر یاوزیراعظم ہاس کی ٹیپنگ Hostile agencies کرتی ہیں؟وفاقی حکومت نے ٹیلی کام آپریٹرز پر ڈیٹا دینے پر پابندی ختم کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے کہا کہ اس کی قانونی حیثیت کو دیکھنا ہے، کسی کو فون ٹیپنگ کی اجازت دینے کا کوئی قانون موجود نہیں جو کچھ ہو رہا ہے وہ غیرقانونی ہے، ٹیلی کام کمپنیاں بغیر کسی اسکروٹنی کے شہریوں کا ڈیٹا دے رہی ہیں تو وہ برابر کی ذمہ دار ہیں، ایک قانون ہے 11 سال میں ایک دفعہ بھی کسی نے ڈیٹا لینے کے لیے وارنٹ نہیں لیے، پاکستان واحد ملک نہیں جو دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، نائن الیون کے بعد دنیا کے کئی ممالک میں یہ صورت حال بنی۔ جسٹس بابر نے ریمارکس دیے کہ جائیں سپریم کورٹ سے میرے فیصلے کالعدم کرائیں ورنہ یہاں جواب دینا ہو گا

ٹیلی کام کمپنی کے وکیل نے کہا کہ ڈیٹا فراہمی ٹیلی کام آپریٹرز کے لائسنس کے حصول کے لیے پی ٹی اے کی شرط ہے، مجاز ایجنسیز ٹیلی کام کمپنی کے تمام صارفین کا دو فیصد ڈیٹا بیک وقت حاصل کر سکتی ہیں۔جسٹس بابر ستار نے کہا آپ سسٹم لگا کر دیتے ہیں تو آپ کیسے ذمہ دار نہیں؟ کسی کو فون ٹیپنگ کی اجازت دینے کا کوئی قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کے چیئرمین اور بورڈ ممبرز کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کروں گا۔عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس کیس کی آئندہ سماعت تحریری حکم نامے میں بتائی جائیگی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…