لاہور ( این این آئی) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سرکاری سکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔وزیر تعلیم رانا سکندر نے کہا کہ ٹیچرز کی آسانی کے لیے ہفتہ کے دن کو ہفتہ وار چھٹی قرار دے رہے ہیں۔رانا سکندر نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں،ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، اساتذہ پرورک لوڈ زیادہ ہونے پر ہفتہ کے دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔
وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں پیر سے جمعہ تک تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، اساتذہ کی پرموشن کے مسائل بھی جلد حل ہونے جارہے ہیں۔