ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

جنرل باجوہ کہتے تھے جنرل فیض بہترین آرمی چیف ہوں گے، علی امین گنڈاپور

datetime 25  جون‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل قمر باجوہ نے خود کہا تھا کہ جنرل فیض حمید بہترین آرمی چیف ہوں گے۔بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان نے کبھی کسی کو آرمی چیف بنانے کا نہیں کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے تھے کہ جنرل فیض بہترین آرمی چیف ہوں گے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی کا کسی کو آرمی چیف بنانے کا ارادہ نہ تھا، دہشت گردی میں اضافہ جنرل فیض حمید کو ہٹانے کے بعد ہوا۔انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے جنرل فیض کو ایسے وقت ہٹایا گیا جب وہ افغانستان سے امن و امان میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جنرل فیض کو ہٹانے کی وجہ حکومت گرانے کا پلان تھا، نواز شریف یا امریکا سے مل کر بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہٹانے کا منصوبہ تھا۔انہوں نے کہا کہ جنرل فیض کو ہٹانے کے بعد یہ دہشت گردی کو چھوڑ کر تحریک انصاف کے پیچھے لگ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…