جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکا میں موجود حارث رئوف اور مداح کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ، ویڈیو وائرل

datetime 19  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلو ریڈا (این این آئی)امریکا میں موجود پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رئوف مداح سے الجھ پڑے۔تفصیلات کے مطابق ایک مداح کی جانب سے کچھ کہنے کے بعد حارث رئوف انہیں مارنے کے لیے دوڑے، واقعے کے وقت حارث رئوف کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ تھیں۔موقع پر موجود مداح نے موقف اپنایا کہ ایک تصویر ہی تو مانگی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف بیٹس اِن بریف نے لکھا کہ مداح نے مبینہ طور پر دور سے حارث رف کے ساتھ بدتمیزی کی جس کے بعد وہ تیزی سے فین کی طرف بڑھے۔

ایک صارف عبدالرافع نے ایکس پر لکھا کہ پاکستانی کرکٹر حارث رئوف وائرل ہونے والی ویڈیو میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیں، کچھ بدتمیز مداح جعلی سین بنانا چاہتے تھے لیکن حارث رئوف نے اچھا جواب دیا۔ایک صارف انس چوہدری کے مطابق ایک بھارتی شہری نے حارث رف کی بے عزتی کی، یہ انتہائی شرمناک رویہ ہے۔صحافی احتشام الحق نے لکھا کہ جب کھلاڑی اپنے اہل خانہ کے ساتھ باہر ہوتے ہیں تو شائقین کی طرف سے ایسا رویہ شرمناک ہے۔ایک صارف نے ایکس پر نے کہا کہ یہ پاکستانی مداح ہونے کا ناٹک کر کے ایک بھارتی نے حارث رف سے بدتمیزی کی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مداح کی جانب سے حارث رئوف کو کیا کہا گیا جس پر وہ آپے سے باہر ہوئے اور مداح کو مارنے تک پر آگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…