مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد میں بدبخت بیٹے نے پیسے نہ دینے پر گلہ دبا کر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ضلع تاندلیانوالہ روڈ سیم نہر پل کے قریب ڈوگر بستی کے رہائشی نوجوان یاسر نے پیسے نہ دینے پر اپنی سگی ماں منظوراں بی بی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا اور شور مچایا کہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوئی ہے تاہم ملزم کی بھابھی نے بھانڈا پھوڑ دیا،اطلاع ملنے پر تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے ملزم یاسر کو حراست میں لے لیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزم اپنے بھائی قیصر اور والدہ کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھا، ماں اپنی محنت مزدوری کرتی تھی۔
علاوہ ازیں دلبر کالونی میں ٹریفک اہلکار چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا، رشید آباد سیکٹر کا ٹیلی فون آپریٹر حوالدار محمد عرفان گھر کی چھت پر سویا ہوا تھا، چھت سے اُترتے ہوئے پائوں پھسلنے سے زمین پر گرا اور ریسکیو ٹیم کے آنے سے پہلے ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔