ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار

datetime 10  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار، امریکی کرنسی کے اوپن ریٹ 280 روپے سے تجاوز کرگئے۔ وزیراعظم کے دورہ چین میں سی پیک فیز ٹو میں سرمایہ کاری اور نئے پراجیکٹس شامل کرنے پر اتفاق کے باوجود نئی چینی سرمایہ کاری کا واضح اعلان نہ ہونے، مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں متوقع کمی سے بالواسطہ طور پر ڈیمانڈ بتدریج بڑھنے کے خدشات اور بیرونی ادائیگیوں کے لیے زرمبادلہ کے ناکافی ذخائر جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 280 روپے سے تجاوز کرگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر محدود پیمانے پر اتار چڑھا کا شکار رہی جس سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 17پیسے کے اضافے سے 278روپے 37پیسے کی سطح پر بند ہوئے، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے ڈالر کی قدر 09پیسے کے اضافے سے 280روپے 15پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الوقت فنانشل گیپ کا سامنا ہے، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کم لیکن بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ زیادہ ہے، سخت ترین شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت کے بعد اگرچہ نئے انفلوز کی امید ہے لیکن انفلوز کا بیشتر حصہ بیرونی ادائیگیوں پر خرچ ہونے کے امکانات ہیں۔مارکیٹ میں یہ افواہیں بھی زیرگردش ہیں کہ نئے مالی سال میں ڈی ویلیوایشن کے نتیجے میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور یہی عوامل روپے کی قدر پر اثرانداز ہیں۔



کالم



واسے پور


آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…