جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں کمی، اوپن مارکیٹ نرخ میں اضافہ

datetime 7  جون‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں شرح مبادلہ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر آگئی، جمعہ کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں کمی ہوئی لیکن اوپن کرنسی مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کی 8 ڈالر مالیت کے بیل آٹ پیکیج کی درخواست، مئی 2024 میں اوورسیز پاکستانیوں کی 3.2 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے اور چین کے ساتھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے کیے گئے معاہدوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کی بہ نسبت روپیہ تگڑا رہا۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 25 پیسے کی کمی سے 278روپے 05پیسے اور بعدازاں 10پیسے کے اضافے سے 278روپے 40پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری کے سبب کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 10پیسے کی مزید کمی سے 278 روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 33پیسے کے اضافے سے 280روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں عازمین حج کی بڑھتی ہوئی طلب اور ڈی ویلیوایشن کے خدشات پر محدود پیمانے پر ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت بڑھ کر دوبارہ 9.11ارب ڈالر کی سطح آنے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بہتر ہوتے ہی ریگولیٹر کی جانب سے خریداری کی جارہی ہے جس سے ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں محدود پیمانے اتارچڑھاو کے باوجود روپیہ بتدریج تگڑا ہورہا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…