اسلام آباد(نیوزڈیسک امریکی ریاست مشی گن میں دو کسانوں کو ہل چلاتے ہوئے اپنی زمین سے ایک جانور کا ڈھانچہ ملا ۔ماہرین کے پہنچنے پر پتا چلا کہ یہ ہڈیاں 10 ہزار سال پہلے زمین پر پائے جانے والے ہاتھی کی ہیں اس کا سائز موجودہ دورکے ہاتھوں سے کئی گنا بڑا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈھانچے پرموجود نشانوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسے انسانوں نے شکار کے دوران ہلاک کیا تھا جانور کی باقیات نکالنے کے بعد ماہرین نے مزید ہڈیوں کی تلاشی کےلئے علاقے میں کئی جگہ کھدائی شروع کردی ہے