اسلام آباد(نیوزڈ یسک )کولمبیا یونیورسٹی کی ٹیم اور معروف سائنسدان ڈاکٹر ڑیکارڈو اس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور انھوں نے وارننگ جاری کی ہے کہ ایسا 73 ہزار سال قبل ہو چکا ہے ، ہمیں اس سلسلے میں امکانات نظر آرہے ہیں۔افریقی ملک کے آتش فشاں پھٹنے سے ایک بڑی سونامی جنم لے سکتی ہے جوکہ اپنے رستے میں آنے والی کسی چیز کو سلامت نہیں چھوڑے گی ،
سائنسدان نے بتایا کہ سونامی کی لہریں 800 فٹ بلند ہو سکتی ہیں۔ڈاکٹر ریکارڈو نے بتایا ایسے واقعات اچانک رونما ہوتے ہیں لیکن ہماری تیاری اس حوالے سے ہونی چاہئے ، اگر آتش فشاں پھٹتا ہے تو اس سے 167 کیوبک کلومیٹر پتھر سمندر میں گرے گا جس سے بہت بڑی لہر پیدا ہوگی اور وہ منٹوں میں تباہی پھیلائے گی۔