لاہور ( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا،اب تعلیمی ادارے 15اگست سے دوبارہ کھلیں گے ۔حکومتی احکامات کے مطابق 31مئی تک سکولوں میں صرف پیپرز لینے کی اجازت ہوگی۔ موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا تمام سکولوں کی ذمے ہوگا،ایس اوپیز کے خلاف پیپرز لینے اور سکول کھولنے والے اداروں کو بھاری جرمانہ یا سکول سیل کردیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں