منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

واٹس ایپ ہر رات صارف کے ڈیٹا کا غلط استعمال کرتا ہے، ایلون مسک

datetime 25  مئی‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی)امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے واٹس ایپ کو نشانے پر رکھتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ میٹا ایپ ہر رات صارف کے ڈیٹا کا غلط استعمال کرتی ہے۔سماجی ربطے کی ویب ایکس پر ایک صارف نے پوسٹ کی کہ واٹس ایپ ہر رات صارف کا ڈیٹا ایکسپورٹ کرتا ہے، جس کا تجزیہ کر کے ٹارگٹ اشتہارات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس صارف کی پوسٹ پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ واٹس ایپ ہر رات صارف کا ڈیٹا ایکسپورٹ کرتا ہے، کچھ لوگ اب بھی سوچتے ہیں کہ یہ محفوظ ہے۔

کمپیوٹر پروگرامر اور ویڈیو گیم ڈویلپر جان کارمیک نے ایلون مسک سے پوچھا کہ کیا اس بات کا کوئی ثبوت ہے کہ پیغامات کا مواد کبھی اسکین یا منتقل کیا گیا ہے؟واضح رہے کہ کچھ وقت پہلے بھی ایلون مسک نے واٹس ایپ کو ناقابل بھروسہ قرار دیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ٹوئٹر انجینئر (ایکس)نے اینڈرائیڈ ڈیش بورڈ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔اسکرین شاٹ سے ایسا لگ رہا ہے کہ واٹس ایپ صبح کے 4:20 سے 6:53 تک بیک گرانڈ میں مائیکرو فون تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔ایکس انجینئر کے دعوے کے بعد ایلون مسک نے کہا تھا کہ واٹس ایپ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا جب وہ سو رہے تھے تو پس منظر میں ان کا مائیکرو فون استعمال کیا جا رہا تھا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…