منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

میں کبھی بھی بچہ پیدا کرنے کے حق میں نہیں تھی، مرینہ خان

datetime 20  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ مرینہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے اور وہ مستقبل میں بھی اولاد پیدا نہیں کرنا چاہتیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی بچہ پیدا کرنے کے حق میں نہیں تھیں۔مرینہ خان کا شمار پاکستان کی نامور شوبز شخصیات میں ہوتا ہے،’تنہائیاں،’دھوپ کنارے’ اور ‘جیکسن ہائٹس’ سمیت متعدد ڈراموں سے نام کمایا۔مرینہ خان کے شوہر جلیل اختر بھی ٹیلی ویژن پروڈیوسر ہیں، دونوں کی شادی کو طویل عرصہ گزر جانے کے بعد ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے۔اولاد نہ ہونے سے متعلق مرینہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے بچہ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مرینہ خان نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بھتیجے اور بھانجیوں سے ملنے جاتے اور ان کے ساتھ کھیلتے تھے لیکن دونوں گھر واپس آنے کے بعد بچہ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اْس وقت ان کے ٹی وی کیرئیر کا آغاز تھا اس لیے بچے کی پرورش کرنا بہت مشکل تھا، اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی بچہ پیدا کرنے کے حق میں نہیں تھیں، زندگی میں کبھی ایسا خیال آیا تو وہ بچہ گود لینے کو ترجیح دیں گی۔مرینہ خان نے کہا کہ جب انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ میڈیا پر کام کرنے کا آغاز کیا تو دونوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، اگر آج انہیں کوئی آپشن دیا جائے تو وہ کام جاری رکھنے کو ترجیح دیں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے اور شوہر کے درمیان کبھی کوئی لڑئی جھگڑا نہیں ہوا، دونوں ہمیشہ ایک ساتھ کام کرتے ہیں اور مختلف جگہوں پر گھومنے بھی جاتے ہیں لیکن بچے پیدا نہ کرنا فیصلہ باہمی تھا جو ان کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوا۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں اور ان کے شوہر کو جانور بیحد پسند تھے، ایک وقت میں انہوں نے دو بلیاں پالی تھیں، پھر ان کے بچے پیدا ہوگئے اور ایک وقت میں ان کے گھر 24 بلیاں تھیں، اس کیعلاوہ ایک شخص ان کے گھر بلیوں کا ایک کارٹن چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…