جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم کا پاکستانی سفیر سے رابطہ ،کرغیزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنیکی

datetime 18  مئی‬‮  2024
کرغیزستان
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغیزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی زیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے غیزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلبہ سے ملاقات کی بھی ہدایت کی ۔پاکستانی سفیر نے وزیر اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلبہ کی معاونت کر رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تاکید کی کہ طلبہ کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کو بر وقت معلومات فراہم کرتے رہیں،زخمی طلبہ کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،جو زخمی طلبہ پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں ان کی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ زخمی ہونے والے طلبہ کی واپسی کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی،کرغیزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں،اس صورتحال میں اپنے طلبہ کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے،ہماری حکومت کرغیزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

کرغزستان کی حکومت نے بشکیک میں ہونے والے ہنگاموں میں کسی بھی پاکستانی طالب علم کے جاں بحق نہ ہونے کی تصدیق کردی۔پاکستانی حکام کے مطابق کرغزستان کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ غیرملکی طلبا کے خلاف پرتشدد ہنگاموں میں کسی پاکستانی طالب علم کی موت نہیں ہوئی۔کرغزستان کی وزارت داخلہ نے بھی پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کنٹرول میں ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…