منڈی بہائو الدین (این این آئی)منڈی بہائو الدین کی تحصیل ملکوال میں دریا میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ماں اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منڈی بہاالدین کی تحصیل ملکوال میں ایک کشتی الٹ گئی، کشتی مسافروں کو لے کر پیراں والا سے نور پور پیراں جارہی تھی جس میں 30 افراد سوار تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافروں کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے، اب تک ماں اور 4 بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں ،کشتی پر کار، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوڈ تھا۔