منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

ملازمہ پرتشدد،بنگلہ دیشی کرکٹرشہادت حسین کوجیل بھیج دیاگیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کرکٹر شہادت حسین نے 11 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے مقدمے میں الزامات کا سامنا کرنے کے لیے خود کو پیش کر دیا ہے۔29 سالہ فاسٹ بولر شہادت حسین اور اُن کی اہلیہ پر لگائے گئے الزامات منظرعام پر آنے کے بعد وہ چھ ستمبر سے روپوش تھے۔عدالت نے شہادت حسین کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اُنھیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ اِس سے ایک روز قبل پولیس نے اُن کی اہلیہ کو گرفتار کیا تھا۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اُنھیں کرکٹ کھیلنے سے روک دیا ہے۔ شہادت حسین اور اُن کی اہلیہ نے اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔شہادت حسین کے وکیل قاضی نضیب اللہ ہیرو نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہم نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ شہادت حسین کو ملک کے مفاد میں رہا کیا جانا چاہیے۔’ہم نے دلائل دیے کہ وہ مجرم نہیں ہیں کیونکہ جس روز مبینہ طور پر بچی پر تشدد ہوا وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔‘شہادت حسین نے چھ ستمبر کو پولیس سٹیشن جا کر اپنی ملازمہ کی گمشدگی کی درخواست دی تھی۔تاہم جب اُسی روز لاپتہ ملازمہ کے مل جانے پر اُس کو پولیس سٹیشن لے جایا گیا تو ملازمہ نے پولیس کو ریکارڈ کرایا تھا کہ شہادت حسین اور اُن کی اہلیہ کی جانب سے اُس پر بدترین تشدد کیا گیا۔شہادت حسین نے بنگلہ دیش کے لیے اپنا آخری ٹیسٹ میچ پاکستان کے خلاف مئی میں کھیلا تھاڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ملازمہ کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے اُس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تشدد سے ملازمہ کے پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی اور آنکھ سوجن سے سیاہ ہو گئی تھی۔پولیس جب شہادت اور اُن کی اہلیہ سے مقدمہ کی تفتیش کے لیے اُن کے گھر پہنچی تو وہ دونوں گھر پر موجود نہیں تھے۔شہادت حسین میڈیم فاسٹ بولر ہیں جن کو ممکنہ طور پر بنگلہ دیش کا سب سے مشہور کھلاڑی بھی کہا جا سکتا ہے۔ وہ سنہ 2005 سے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں۔شہادت حسین نے بنگلہ دیش کے لیے اپنا آخری ٹیسٹ میچ پاکستان کے خلاف مئی میں کھیلا تھا جس کے دوران وہ انجری کا شکار ہو کر چھ ماہ کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے باہر ہوگئے تھے۔وہ بنگلہ دیش کے پہلے کرکٹر ہیں جن کا نام لارڈز کے اعزازی بورڈ میں شامل کیا گیا تھا جب سنہ2010 مئی میں اُنھوں نے انگلینڈ کے خلاف 98 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…