جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا، نادیہ خان

datetime 14  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامور پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے اپنی پہلی شادی اور اس کے بعد پیش آنے والے حالات کے حوالے سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ میری پہلی شادی محبت کی تھی مگر دس منٹ بعد ہی ادراک ہوگیا تھا کہ میں نے شادی کا غلط فیصلہ کیا ہے، اْس کے باوجود بھی میں نے دس سال تک رشتے کو نبھانے کی کوشش کی۔

اداکارہ نے کہا کہ اب میری بات سْن کر لوگ کہتے ہیں کہ آخر کیوں پھر اتنے لمبے عرصے تک شوہر کے ساتھ رہی تو میں بطور عورت اپنا گھر بسانا چاہتی تھی جس کو بچانے کے لیے دس سال تک قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ جلد رشتہ ختم نہ کرنے کی وجہ معاشرے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر والے اس کے مخالف تھے اور وہ خاص حیالات بھی رکھتے تھے۔ ایک دہائی تک کوششوں کے باوجود بھی شادی ناکام ہو گئی مگر میں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام معاملات والدین اور گھر والوں سے چھپا کر رکھے۔

نادیہ خان نے کہا کہ شادی کے فیصلے سے صرف میرے ہی ساتھ زیادتی نہیں ہوئی بلکہ میں سمجھتی ہوں کہ سابق شوہر کے ساتھ بھی غلط ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بچے اکثر اپنے بیرون ملک میں مقیم والد سے ملتے ہیں اور وہ اس کی حمایت بھی کرتی ہیں۔واضح رہے کہ نادیہ خان کی پہلی شادی خاور نامی شخص سے ہوئی تھی جس کے بعد اْن کے ہاں بیٹی اور بیٹے کی ولادت ہوئی اور پھر یہ علیحدگی کی صورت میں ختم ہوئی جس کے بعد اداکارہ نے 2021 میں پاکستان ایئرفورس کے ریٹائرڈ افسر سے شادی کی۔نادیہ خان کے دوسرے شوہر فیصل ممتاز راؤ کی اس سے قبل دو شادیاں ہوچکی ہیں اور یہ اداکارہ کے ساتھ اْن کی تیسری شادی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…