جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازع بیان دیا، عمران خان

datetime 13  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازع بیان دیا۔اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شیر افضل مروت نے پارٹی کے لیے زبردست کام کیا مگر سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے، شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے۔بانی پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ شیر افضل مروت ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا، شیر افضل کو سمجھایا کہ جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی۔

عمران خان نے کہا کہ سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازع بیان دیا جبکہ محمد بن سلمان نے میرے کہنے پر 2 مرتبہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس کروائی تھی۔عمران خان نے بتایا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کے لیے بہت کام کیا لیکن ان کو پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے، شیر افضل مروت اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، ان کو نوٹس جاری کیا ہے جواب دیں گے تو ٹھیک ہے، کوئی پارٹی ڈسپلن میں رہے تو ٹھیک، خلاف ورزی کرے تو پورس کا ہاتھی بن جاتا ہے۔عمران خان صحافی کے شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلوانے سے متعلق سوال کا جواب دیے بغیر ہی روانہ ہوئے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…