جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا

datetime 13  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا۔وزیر خوراک بلال یاسین سے صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔نان روٹی ایسوسی ایشن نے 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے کی یقین دہانی کروا دی جبکہ اس موقع پر صدر نان روٹی ایسوسی ایشن نے وزیر خوراک کی موجودگی میں ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کروایا۔ آفتاب گل نے کہا کہ حکومت نے آٹے کی قیمت میں بہت زیادہ ریلیف دیا اس کی دل سے قدر کرتے ہیں، عوام کو ریلیف دینے میں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں، تمام تندوروں پر حکومتی نوٹیفیکیشن کے مطابق 15 روپے کی روٹی فروخت کریں گے۔

وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ نان روٹی ایسوسی ایشن حکومتی نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، عوام کو ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی، آٹے کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے مشن میں کامیابی ہوئی، عوام کو سستی اور معیاری روٹی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس سے قبل ملکی تاریخ میں کبھی آٹے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی نہیں ہوئی۔ملاقات میں سیکرٹری خوراک معظم اقبال سپرا، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شعیب خان جدون اور متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…