ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

آئی ایم ایف نے رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2فیصد رہنے کی پیشگوئی کر دی

datetime 10  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے مالی سال پاکستان کی شرح نمو بڑھ کر 3.5فیصد ہونے کی امید ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال اوسط مہنگائی 24.8فیصد، اگلے سال 12.7فیصد پر آجائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں اس سال بیروزگاری 8فیصد، اگلے سال 7.5فیصد پر آنے کا امکان ہے جبکہ اس سال مالی خسارہ 7.5فیصد اور اگلے سال جی ڈی پی کے 7.4فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق اس سال کرنٹ اکائونٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 0.8فیصد تک محدود رہے گا، اگلے سال پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ منفی 1.2فیصد ہوجائے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے، معاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بلند خطرات کا سامنا ہے۔آئی ایم ایف نے کہاکہ معاشی استحکام کے ساتھ معتدل شرح نمو واپس آئی ہے، پاکستان کی معاشی آئوٹ لک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، مضبوط اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے پالیسی اصلاحات جاری رکھنا ہوں گی۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے مالی اہداف پر سختی سے عمل درآمد پر زور دیا۔

آئی ایم ایف نے کہاکہ مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھی جائے،دوسرے اورآخری اقتصادی جائزے کی تکمیل پاکستانی حکام کی کوششوں کا نتیجہ ہے، پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…