جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 10  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر(این این آئی)پولیس نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ جیٹھ سمیت 8افراد کی اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے نیا نورسر میں پیش آیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ مرکزی ملزم غلام مصطفی کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کرلیا۔واقعہ سے متعلق درج مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ جیٹھ نے دیگر7ملزمان کے ساتھ مل کر پرانی رنجش کی بنا پر 2دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متن ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر دوائی دلوانے کے بہانے گھر سے لے جانے والے شوہر کے بڑے بھائی غلام مصطفی نے عمران نامی ریسکیو 1122اہلکار اور دیگر 7ساتھیوں سے مل کر بائی پاس بہاولنگر کے قریب واقع مکان میں لے جا کر خاتون کو نشہ آور انجیکشن لگانے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خاتون کو 2روز تک مکان میں قید رکھا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، دیگر ملزمان میں ادریس، سیف الملوک، امین جوئیہ، جبران، آصف اور 2نامعلوم افراد شامل ہیں۔پولیسں تھانہ صدر بہاولنگر نے خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف اغوا اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…