پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

گوادر میں 7افراد کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں درج

datetime 10  مئی‬‮  2024 |

گوادر(این این آئی)گوادر میں 7افراد کو قتل کرنے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کے تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایاکہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے سربندر میں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں سوئے ہوئے 7افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گوادر نے بتایا تھا کہ گوادر فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی مکان پر حملہ رات 3بجے کیا گیا، یہ واقعہ گوادر شہر سے 25 کلو میٹر دور پیش آیا۔جاں بحق و زخمی افرادکا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے تھا،جو سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں 7افراد کے بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مقتولین کے درجات بلند کرنے کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا تھا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مزید کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ ملک دشمنوں کا بزدلانہ فعل ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پر عزم ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوارد میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بہیمانہ واقعہ میں 7 افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…