لندن(نیوز ڈیسک)ایپل نے ایک اسمارٹ واچ کے بعد اسمارٹ انگوٹھی کا پیٹنٹ حاصل کرلیا ہے جس کےذریعے ٹی وی اور فون کنٹرول کرنے کے علاوہ دیگر بہت سے کام بھی لیے جاسکیں گے۔پیٹنٹ کی تفصیلات سے ظاہر ہےکہ اس میں موشن سینسر، ہاتھوں اور انگلیوں کی حرکات کو نوٹ کرے گا اور آئی فون کی طرح ٹچ اسکرین بھی ہوسکتا ہے۔ اس میں وائس کمانڈ کے لیے مائیک ہوگا لیکن ایپلی کیشن چلانے کے آپشن خاص طور پر موجود ہوگا کیونکہ اتنے چھوٹے اسکرین کو ٹچ سے کنٹرول کرنا محال ہے۔ اس میں ہیپٹک حرکات نوٹ کرنے کا نظام ہوگا جو آپ کے لکھتے وقت نوٹ کرے گا کہ آپ کیا لکھنا چاہ رہا ہے۔لیکن اس کا خاص پہلو بیرونی سہولت ہے جس کے ذریعے کمپیوٹر ماو¿س کرسر، کیمرہ شٹر ، ٹی وی ریموٹ کنٹرول اور دیگر آلات کو قابو کرنے میں مدد مل سکے گی۔ ایپل نے اسے انگوٹھی نما کمپیوٹنگ آلہ قرار دیا ہے جو کمپیوٹنگ کے بیرونی آلات سے منسلک ہوسکتا اور ان سے رابطہ رکھ سکتا ہے اور اسے مائیکرو کنٹرولر کی جگہ استعمال کرنا ممکن ہوگا۔