جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

9مئی واقعات ،لاہور پولیس تاحال 7ہزار 772نامعلوم ملزمان کی شناخت نہ کر سکی

datetime 9  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور پولیس 9مئی کے واقعات میں 7ہزار 772نامعلوم ملزمان کی تاحال شناخت نہ کر سکی۔سانحہ نو مئی میں جناح ہائوس حملے سمیت دہشتگردی کے چودہ مقدمات کے چالان مکمل کیے گئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق دہشتگردی کے 14مقدمات میں نامزد ملزمان کی تعداد 1061تھی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق نامزد ملزمان میں سے 1058کو گرفتار کیا گیا ،2نامزد ملزمان کی گرفتاری زیر التو اء رہی ،جلا ئوگھیرائو کے الزام میں 7ہزار 772افراد کو نامعلوم ملزمان قرار دیا گیا۔

جناح ہائوس حملہ کے مرکزی مقدمہ میں 558ملزمان نامزد ہوئے ،مرکزی مقدمے کے تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، 1500نامعلوم ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق جناح ہائوس حملے 64ملزمان پاک فوج کے حوالے کئے گئے، چالان دہشتگردی عدالت نمبر 1میں جمع کروایا گیا ،عدالت نے ملزمان کو 15مئی کے سمن جاری کر دئیے۔عسکری ٹاور حملے کا مقدمہ82نامزدملزمان کے خلاف درج ہوا ۔78ملزمان کی شناخت پریڈ کروائی گئی ، 80کاچالان کیا گیا ،عسکری ٹاور حملہ کیس کا ٹرائل جاری ہے جس میں18مئی کیلئے ملزمان کو سمن جاری کیے گئے۔تھانہ شادمان حملہ کیس میں نامزد 48ملزمان گرفتار ہوئے،14ملزمان ڈسچارج کر دئیے گئے ، 34کا چالان کیا گیا،مقدمے کا ٹرائل جاری ہے ، 9 ملزمان کو چارج فریم کردیا گیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…