جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی سے امیگریشن سسٹم تباہ، پروازوں کا شیڈول متاثر

datetime 9  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آتشزدگی کے نتیجے میں امیگریشن سسٹم تباہ ہو گیا جس کی وجہ سے متعدد پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا، آگ کے باعث ہال میں دھواں بھر جانے سے بھگدڑ مچ گئی اور مسافر اپنی جانیں بچانے کے لئے بھاگ کھڑے ہوئے ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایف آئی اے کے امیگریشن ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث ہال میں دھواں بھر گیا جس کی وجہ سے مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ جانیں بچانے کے لئے بھاگ کھڑے ہوئے ۔

آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد سول ایوی ایشن کا فائر فائٹر عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔آگ کے بعد امیگریشن کا عمل مکمل طور پر روک دیا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو بھی پریشانی اٹھانی پڑی۔امیگریشن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے سری لنکن ایئر لائن کی پرواز کا رخ موڑ دیا اور لاہور سے جانے والی حج پرواز کو بھی روک لیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق آتشزدگی میں دھویں کے باعث ایک خاتون بیہوش ہوئیں اور ایک بچے کی طبیعت بھی خراب جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن کائونٹر میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لئے امیگریشن کائونٹر کو جلد فنکشنل کیا جائے ۔لاہور ائیر پورٹ کے منیجرچوہدری نذیر احمد خان کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں مسافر اور ائیرپورٹ کی تمام تنصیبات مکمل طور پر محفوظ رہیں،مسافروں کوتمام سہولیات فراہم کردی گئیں ہیں ،امیگریشن سسٹم بھی جلد بحال ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مینول امیگریشن کے ذریعے پروازوں کی روانگی شروع کر دی گئی ۔

آتشزدگی سے متاثر ہونے والی پہلی حج پرواز کو بھی کچھ گھنٹوں کے بعد روانہ کر دای گیا ۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پہلی حج پرواز پی کے 717 مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوئی۔پہلی حج پرواز سے 329 عازمین حج روانہ ہوئے، عازمین کو پی آئی اے کے چیف پراجیکٹ آفیسر خرم مشتاق نے رخصت کیا، لاہور ایئر پورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کیلئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔چیف پراجیکٹ آفیسر خرم مشتاق نے کہا کہ عازمین حج پاکستان اور پی آئی اے کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں، پی آئی اے نے پاکستان اور مدینہ منورہ میں عازمین کی سہولت کیلئے خصوصی حج ٹیمیں تشکیل دی ہیں، پی آئی اے عازمین کو مدینہ منورہ اور جدہ پہنچا رہی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…