راولپنڈی (این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کردیا، تاہم پی ٹی آئی رہنما نے اسکی تردید کردی۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت اڈیالہ جیل کے اندر کانفرنس روم کے ساتھ والے روم میں پہنچے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کو لسٹ دی گئی جنہوں نے شیر افضل مروت سے ملاقات سے انکار کیا۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو ملاقات کیلیے باقاعدہ اندر جانے کی اجازت دی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملاقات اور کوئی بھی بات کرنے سے انکار کیا۔شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر ہی واپس چلے گئے اس حوالے سے شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مجھ سے ملاقات سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ معمول کے مطابق 6 رہنماں کی ملاقات تھی، میرا ان میں نام شامل نہیں تھا، میری بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات طے ہے، کل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔