اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستانی معروف سیاسی شخصیت اور میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین سے شادی کرکے شہرت حاصل کرنے والی ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ جیل سے رہا ہونے کے بعد ایک بار پھر ان کی وراثت میں اپنا حصہ لینے کے لیے سرگرم ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر دانیہ شاہ کی اپنے وکیل کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دانیہ کے وکیل نے ایک حیران کُن انکشاف کیا۔
وکیل نے کہا کہ لوگ مجھ سے میرا ذریعہ معاش پوچھتے ہیں، تو میں آج سب کو بتا دوں کہ میں مظلوم لوگوں کی امداد کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ میری امداد کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کی وراثت سے حصہ حاصل کرنے کے لیے مجھ سے مدد طلب کی ہے اور اس کام کے لیے میں نے دانیہ شاہ سے دو کروڑ روپے مانگے ہیں۔وکیل نے کہا کہ دانیہ شاہ مجھے دو کروڑ روپے دینے پر راضی ہوگئی ہیں تو میں اب دیکھتا ہوں کہ کون دانیہ شاہ کو عامر لیاقت حسین کی وراثت سے حصہ لینے سے روکے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میں دانیہ شاہ کے ساتھ ہوں اور میں اللہ کے حکم سے اُنہیں عامر لیاقت حسین کی وراثت سے حصہ دلوا کر رہوں گا۔