منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی سیاسی اور دیگر قوتوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، علی محمد خان

datetime 4  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی سمیت دیگر قوتوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، ہماری پارٹی کو سیاست کرنے دی جائے ہم سب سے بڑی جماعت ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخابات پر بات کرنی ہے تو آئیں ہم تیار ہیں، حکومت مسائل کا حل چاہتی ہے تو پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کرے۔

علی محمد خان نے کہا کہ ایک طویل انتظار کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کو مسائل سہنے پڑ رہے ہیں، کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈیل اور مذاکرات میں فرق ہے، ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، ہمارے مذاکرات بانی پی ٹی آئی اور دیگر اسیران کی رہائی کیلئے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے دلوں سے بغض نکالنا ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کرنا پڑے گا، چیف جسٹس سے گزارش ہے الیکشن کروانا اہم نہیں صاف و شفاف الیکشن اہم تھے، چیف جسٹس سے درخواست ہے اس دھاندلی زدہ الیکشن پر ازخود نوٹس لیں۔ علی محمد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ہیں ان کے تحفظات ہیں، ان کے خلاف القادر ٹرسٹ سمیت تمام کیسز جعلی ہیں، عدت کے کیس کا ذکر کرتے ہی شرم محسوس ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…