ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

کمسن بچی کے علاج کیلیے 51 کروڑ درکار، سندھ حکومت نے رقم کی منظوری دیدی

datetime 3  مئی‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور سندھ حکومت نے کمسن بچی حیا کے علاج کے لیے رقم کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق اینکر شفاعت علی نے 5 ماہ کی بچی حیا کے علاج کے لیے پوسٹ شیئر کی تھی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو ٹیگ کیا تھا۔اینکر نے بتایا کہ حیا کو علاج کے لیے 17 لاکھ ڈالر( 51 کروڑ پاکستانی روپے)کی دوا درکار تھی جبکہ حیا ریڑھ کی ہڈی کے پٹھے خشک ہونے کی بیماری میں مبتلا ہے۔

شفاعت علی نے بتایا کہ پانچ منٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے فون آیا اور کہا گیا کہ یہ اب ہماری بچی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے رقم منظور کرلی ہے جو چند دن میں کمپنی کو مل جائے گی۔شفاعت علی نے کہا کہ میرے پاس بلاول بھٹو، سندھ حکومت کی تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں، ننھی حیا کے والدین گلشن اقبال کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔اینکر نے کہا کہ یقین نہیں ہورہا کہ حیا کے علاج کے لیے پیسوں کا بندوبست ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی حکومتی شخصیت کا ایسا فوری ردعمل میں نے کبھی نہیں دیکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…