ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی

datetime 2  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔آصف زرداری کی جانب سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دیے جانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد پیپلز پارٹی پالیمنٹرین آصف زرداری کی ہمشیرہ، رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپر کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

آصف زرداری کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ کچھ حلقوں کی جانب سے ان پر صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود ایک سیاسی جماعت کی سربراہی کرنے پر تنقید کی جا رہی تھی۔یاد رہے کہ 18 اپریل کو صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کیا تھا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے ان کے خطاب کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔عمر ایوب نے کہا تھا کہ آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ نہیں دیا، وہ صدر کے عہدے پر غیر آئینی طور پر تعینات ہیں۔واضح رہے کہ 9 مارچ کو حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوگئے تھے۔آصف علی زرداری کو چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 156 الیکٹورل ووٹ ملے تھے جب کہ انہوں نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ حاصل کیے تھے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…