پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر

datetime 2  مئی‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ تمام جماعتوں کے ساتھ بات کریں گے،مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں ہیں، جو بھی فیصلہ کریں گے سوچ سمجھ کر کریں گے، ہم سنی اتحاد کونسل میں شامل ضرور ہوئے ہیں لیکن سیاسی فیصلہ اپنا ہے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہماری سینئر لیڈر شپ کی بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جیل انتظامیہ کے رویے کی مذمت کرتا ہوں، عدالتی احکامات کے باوجود انتظار کرواتے ہیں، جیل انتظامیہ کے خلاف عدالت جائیں گے، اسمبلی میں بھی اس بات کو اٹھائیں گے، ہم حالات کا مقابلہ کریں گے کسی سے خوف زدہ نہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ سپر دھاندلی زدہ الیکشن سے متاثرہ ہر پارٹی سے ہاتھ ملائیں گے۔

سنی اتحاد کونسل کی قیادت کی استعفیٰ کی بات ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، ہم جو بھی فیصلہ کریں گے سوچ سمجھ کر کریں گے۔ حامد رضا کا اپنا نکتہ نظر ہے ہمارا نہیں، ہم سنی اتحاد کونسل میں شامل ضرور ہوئے ہیں لیکن سیاسی فیصلہ اپنا ہے۔اس موقع پر شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی، واضح کرناچاہتا ہوں کسی بھی ڈیل یا مذاکرات کی کوئی بات نہیں چل رہی۔ ہماری خواتین گزشتہ ایک سال سے جیلوں میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ مقدمات کا سامنا کریں گے، متعلقہ اداروں سے گزارش ہے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو واپس کریں۔ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار دیا ہے لیکن ابھی تک اس میں کوئی پیشرفت نہیں۔اس موقع پر عون عباس بپی نے کہا کہ گندم کے معاملے پر 85 ارب روپے کا گھپلہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیلوں میں بند خواتین کیلئے آواز اٹھانے کا کہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…