اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان

datetime 29  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے لیے خصوصی طور پر لائسنس کا اجرا کررہے ہیں،لجز اسکولوں کے بچوں کو ہمارے پاس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی، ہم تمام کالجز، یونیورسٹیز کے اساتذہ سے رابطہ کر کے مہینے میں ایک یا دو دفعہ جا کر ان کے لرنر اور ڈرائیونگ لائسنس بنائیں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کالجز اسکولوں کے بچوں کو ہمارے پاس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی، ہم تمام کالجز، یونیورسٹیز کے اساتذہ سے رابطہ کر کے مہینے میں ایک یا دو دفعہ جا کر ان کے لرنر اور ڈرائیونگ لائسنس بنائیں گے، اس سے بچوں کا وقت بچے گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کے لیے گھر پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت کا اعلان بھی کردیا۔انہوں نے کہا کہ 70 سال سے اور اس سے زیادہ کے لوگوں کو ان کے گھر میں جاکر یہ سہولت فراہم کریں گے، ان کے گھر جاکر لائسنز بنایا جائے گا، یہ عوام کا حق ہے، ہمیں ٹریفک کا مسئلہ حل کر کے اسے سگنل فری کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہری موبائل ٹریفک سہولت وین سے لرنرپرمٹ، لائسنس تجدید اور دیگر اہم سہولیات حاصل کرسکیں گے، تین موبائل ٹریفک وین پر مشتمل یہ سہولت مختلف پبلک مقامات پر لوگوں کو سہولیات فراہم کرے گی، موبائل ٹریفک ایجوکیشن وین مختلف نجی و تعلیمی اداروں اور سڑکوں پر شہریوں کو ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کرے گی۔محسن نقوی نے بتایا کہ اگلے آنے والے دنوں میں آپ کو کافی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی، ہم اسلام آباد کو منشیات اور تجاوزات سے پاک کریں گے، پولیس اور شہدا کی فلاح میری پہلی ترجیح ہے۔انہوںنے کہاکہ میں صبح لاہور پاسپورٹ آفس گیا تھا، وہاں بہت کرپشن کی شکایت تھی،

میں وہاں کے اعلی عہدیداران کو بدل کر آیا ہوں، پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر ہورہی ہے، تھوڑا سا وقت لگے گا اسے صحیح کرنے میں، کچھ تکنیکی مسائل ہیں ابھی پر یہ نہیں ہوگا کہ لوگ پیسے دیں لیکن پاسپورٹ نا بنے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ ان عمارات جہاں پارکنگ نہیں ہے ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کی ڈیل کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے علم میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…