جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

تھر کی ریت کمپیوٹر چپ بنانے کیلئے موزوں ترین قرار

datetime 29  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ اور ماہرین نے تھر کی ریت کو کمپیوٹر چپ بنانے کیلیے موزوں ترین قرار دیدیا۔ماہرین کے مطابق تھر کی ریت سے چپ کی تہہ یعنی ویفرتیار کرکے ڈیجیٹل ورلڈ مارکیٹ کی بڑی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے۔ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سلیکون چپ ویفرفاونڈری کیلیے منصوبہ وفاق اورصوبائی حکومت کو پیش کردیا ہے۔

ماہرین کے مطابق چپ ویفربنانے کیلیے کوئلے، ریت، پانی بجلی درکار ہوتی ہے اور اس کیلیے تھرکی ریت موزوں ترین قراردی گئی ہے،250میگاواٹ درکار بجلی بھی تھرمیں مل سکتی ہے۔چپ ویفرفائونڈری اسکیم کی لاگت کا تخمینہ450ملین ڈالر کا ہوگا،جسے سی پیک منصوبے کے ذریعے مکمل کیا جاسکتاہے۔ اسلام کوٹ ضلع تھرپارکر میں مجوزہ چپ ویفرفاونڈری کیلیے150ایکڑزمین بھی موجود ہے۔محکمہ انفارمیشن ٹیکنالاجی سندھ نے چپ ویفر فاونڈری منصوبے سے متعلق ابتدائی پیپر ورک تیار کرکے متعلقہ وزارتوں کوبھیجا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…