جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ

datetime 23  اپریل‬‮  2024 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے مابین سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شراکت داری کا اہم معاہدہ طے پا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ازبکستان سے کے ٹریڈ سیکیورٹیز اور انشر کیپیٹل نے سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرحد پار سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔

انشر کیپیٹل ازبکستان کا سب سے بڑا انویسٹمنٹ بینک ہے جبکہ خادم علی شاہ بخاری سیکیورٹیز لمیٹڈ (KASB) پاکستان میں قائم ایک اسٹاک اور کموڈٹی بروکریج ہے۔کے اے ایس بی لمیٹڈ پاکستان میں سعودی مارکیٹ کی فعال کوریج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، دونوں فرمز سرمایہ کاروں کو مالیاتی مشاورتی اور کارپوریٹ فنانس سروسز فراہم کریں گی۔کے اے ایس بی لمیٹڈ اور انشر کیپیٹل مارکیٹ کی توسیع اور غیر ملکی سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے کام کریں گی۔ دونوں فرمز پاکستان، ازبکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کی مدد اور رہنمائی کے لیے سرگرم رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…