لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پارٹی ممبران کو الیکشن کمیشن کی تاریخ سے قبل اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے ممبران کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مقامی ہوٹل میں ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران اور قصور سکینڈل سے متعلق دو قراردادیں بھی پیش کی گئیں ۔قرارداد کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران سے فوری طور پر مستعفی ہونے جبکہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس کے ساتھ قصور سکینڈل کے ملزمان کو سخت سزا دی جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔