پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

اسرائیل نے پاکستان کو کیا پیشکش کی؟سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری کا تہلکہ خیز انٹرویو

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ذہنی انتشار کا شکار ہیں ان کا دل کچھ اور دماغ کچھ اور کہتا ہے ¾ مسائل کے حل کےلئے انہوںنے مذاکرات پر توجہ نہ دی تو ناکام وزیر اعظم کہلائیں گے ¾ اسرائیل مسلمان ممالک میں سب سے زیادہ پاکستان سے گھبراتا ہے ¾ کشمیر پر حکمت عملی بنا کر آصف علی زر داری کو دی تھی لیکن وہ اس پر نہ چل سکے ¾ کوئی وزیر خارجہ نہ ہونا افسوسناک ہے ¾ سرتاج عزیز کے ساتھ طارق فاطمی کو نگران بٹھا دیا گیا ہے جو بہتر نہیں ۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ میں نے اپنی کتاب میں پاکستان اور بھارت کی بیک چینل ڈپلو میسی کے بارے میں بات کی ہے جس کی بھارت بھی تردید نہیں کر سکتا اسرائیل کے وزیر خارجہ سے بھی ترکی کے تعاون سے بات چیت کی گئی اور اسرائیل نے پاکستان کو ٹیکنالوجی فراہم کر نے کی پیشکش کی مگر ہم نے فلسطین کے مسئلے کی وجہ سے اسے قبول نہ کیا ۔انہوںنے کہاکہ اسرائیل تمام مسلم ممالک سے زیادہ پاکستان سے گھبراتا ہے ¾سرتاج عزیز قابل احترام ہیں لیکن یہ امر افسوس ناک ہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت کوئی وزیر خارجہ نہیں ہے اور مشیر خارجہ کے پاس اختیارات نہیں ہیں ۔میرے دور میں بھی پتہ چلا تھا کہ ایوان صدر میں خارجہ امور کے حوالے سے کوئی معاون بٹھایا گیا ہے مگر میرے رابطے پر اس کی تردید کر دی گئی سرتاج عزیز کے ساتھ بھی طارق فاطمی کو بٹھایا گیا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔مسئلہ کشمیر کے بارے میں انہوںنے کہاکہ بھارت پاکستان کو ڈرانے دھمکانے میں ناکام رہا ہے اور اس کی دباﺅ کی پالیسی کبھی بھی کامیاب نہیں رہی ۔پاکستان چاہتا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہو ہم نے آﺅٹ آف باکس فیصلے کےلئے بھی بات چیت کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کر نا ہوگی پہلے انہوںنے خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر بات چیت کی بعد میں انہیں اپنے سیکرٹری خارجہ کو بھیجنا پڑا جو برقعہ اوڑھ کر آئے تھے بھارتی وزیر اعظم کو سمجھنا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے لگتا ہے بھارتی وزیر اعظم ذہنی انتشار کا شکار ہیں ان کا دل کچھ کہتا ہے اور دماغ کچھ اور کہتا ہے مشیروں کے مشورے بھی الگ الگ ہوتے ہیں ۔میری معلومات کے مطابق بھارت کی خارجہ پالیسی بھی وزارت خارجہ نہیں چلارہی ہے بلکہ قومی سلامتی مشیر اجیت دوال اسے چلا رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں خورشید قصوری نے کہاکہ ہم نے مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے 70صفحات پر مشتمل حکمت عملی زر داری کو بھیجی تھی جس پر انہوںنے حلف اٹھانے کے بعد اعلان کیا تھا کہ کشمیر پر جلد اچھی خبر ملے گی لیکن اس کے بعد وہ آگے نہ بڑھ سکے ۔ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ پاکستان کو امریکہ اور چین دونوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا پاکستان مشرق وسطیٰ کے ممالک سے اپنے تعلقات خراب نہ کرے ہمیں ایران کے ساتھ بھی چلنا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ بھی تعلقات رکھنے ہیں اس لئے محتاط حکمت عملی اختیار کر نا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ ہماری دی گئی حکمت عملی کے بعد ہی پاکستان نے یہ موقف اپنایا کہ ہم سٹیٹس کو کو نہیں مانیں گے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ کوئی جنگ ہوئی تو پانی پر ہوگی پانی کا مسئلہ بہت سنجیدہ ہے لیاقت علی خان نے پانی کے مسئلے پر ہی بھارت کو مکہ دکھایا تھا جو بہت مشہور ہے مودی اگر بات چیت مسئلے حل نہیں کرینگے تو ناکام کہلائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…