بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

بورے والا،پب جی گیم کھیلنے والے دوستوں نے اپنے دوست کی جان لے لی

datetime 15  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بورے والا (این این آئی)ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے تھانہ گگومنڈی کے علاقے میں ہونے والے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، پب جی گیم کھیلنے والے دوستوں نے ہی اپنے دوست کی جان لے لی۔18سالہ مقتول کی شناخت ثاقب حسین کے نام سے ہوئی تھی جو کہ نویں جماعت کا طالب علم تھا اور قاتل اور مقتول آپس میں دوست اور پب جی گیم کھیلنے کی وجہ سے نفسیاتی طور پر متاثر تھے۔

پولیس نے 2 ملزمان کا سراغ لگا کر ان کو گرفتار کر لیا، مقتول ثاقب حسین کی چک نمبر 221 ای بی میں نہر کے کنارے سے لاش ملی تھی، اس کی موت سر میں گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔اطلاع ملنے پر اعلی پولیس افسران، سی آئی اے اور آئی ٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچی تھیں اور پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں کی محنت کے بعد مبینہ ملزمان لقمان اور عبدالرحمن کو کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا ہے۔مقتول ثاقب حسین کے والد انتظار حسین نے پولیس کو درج کروائے گئے مقدمے میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ 10 روز قبل ملزمان کا اس کے بیٹے کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس پر مقتول اور ملزمان کے مابین راضی نامہ بھی کروا دیا تھا۔انتظار حسین کے مطابق اس کے باوجود ملزمان لقمان اور عبدالرحمن نے دل میں رنجش رکھی اور مبینہ طور پر میرے بیٹے کو قتل کر دیا۔ دوسری جانب پولیس حکام قتل کو پب جی گیم کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…