پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

شریف خلجی کا پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

datetime 14  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکر ٹری وقومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بلوچستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہے سب سے پہلے بلوچستان کے مسائل کوحل کرنا ہوگا ، مشکل وقت میں پارٹی کے لئے قر بانیاں دینے والے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیںآنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے ۔

یہ بات انہوں نے اتوارکو کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر دائود شاہ کے ہمراہ پارٹی میں شریف خان خلجی کی شمو لیت کے موقع پر پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ اپو زیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ تحفظ آئین پاکستان کے بلوچستان میں دو کامیاب جلسے ہوئے خراب موسم اور انتظامیہ کی مداخلت کے باوجود ہم نے کامیاب جلسے کئے ، شریف خلجی مشکل وقت میں پارٹی میں واپس آرہے ہیں جس پر سب انہیں فخر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، شریف خلجی کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر نے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ فارم 47 کے بیساکھیوں پر کھڑے حکومتوں کو عوام کا سیلاب بہا کر لے جائیں گی قیدی نمبر 804 نے عوام کو شعور دیا ہے قاسم سوری اور سالار کاکڑ سخت دور سے گزر رہے ہیں میں قاسم سوری اور سالار کاکڑ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے اسلام آباد کے 6 ججز کو زدوکوب کیا جارہا ہے لور جوڈیشری کو بھی پریشرائز کیا جارہا ہے بشرہ بی بی عمران خان کی کمزوری نہیں بلکہ قوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہے سب سے پہلے بلوچستان کے مسائل حل کرنا ہوگا پھر باقی پاکستان کا مسائل کو حل کرنا ہوگا تحریک تحفظ آئین پاکستان اس حکومت کو اپنے لپیٹ لے کر ریگا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء شریف خلجی نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں 8 فروری 2024 کو الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہوئی ہے بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود مستعفی ہو رہا ہوں میرا دلی خواہش ہے کہ غریبوں کی مدد کروں۔ شریف خلجی نے کہا کہ فارم 47 کے وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی میں بہت فرق ہے ہم سب نے جابرانہ نظام کے خلاف اٹھنا ہے مجھے پی ٹی آئی میں شامل نہ ہونے کے لئے بلوچستان حکومت فنڈز دینے کی آفر بھی کی۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…