پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

انتہائی غیر معیاری کھانا دیا جاتا ہے، سیل میں مچھر اور تعفن ہے’ صنم جاوید، عالیہ حمزہ

datetime 9  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ انتہائی غیر معیاری کھانا دیا جاتا ہے، سیل میں مچھر اور تعفن ہے،حکومت کا مقصد ہمیں توڑنا ہے لیکن ہم کھڑی رہیں گے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی تو عالیہ حمزہ اور صنم جاوید خان کو پیش کیا گیا۔

دونوں خواتین کو سرگودھا جیل سے سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ جیل میں علیحدہ علیحدہ سیل میں رکھا گیا ہے، سحر اور افطار میں انتہائی غیر معیاری کھانا دیا جاتا ہے، سیل میں مچھروں اور مکھیوں کی بھرمار ہے،بدبو اور تعفن ہے، ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ دیگر شہروں میں بھی آپ کیخلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں، 9 مئی کو میں لاہور میں تھی تو میانوالی کیسے پہنچ گئی۔

صنم جاوید خان کا کہنا تھا کہ سیل سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ناں ہی ملاقات کروائی جاتی ہے، سحر اور افطار کا سامان گھر سے لانے کی اجازت بھی نہیں ہے، انکا مقصد ہمیں توڑنا ہے، لیکن ہم حق پر ہیں اور کھڑی رہیں گے، مجھ پر جو مضحکہ خیز مقدمات بنائے گئے ہیں انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہیے، یہ سب مریم نواز کی ایما پر کیا جا رہا ہے، نظام انصاف کے ساتھ اس سے زیادہ اور سنگین مذاق کیا ہوسکتا ہے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…