اسلام آباد (این این آئی)عمرے اور سعودی قیادت سے ملاقات کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں سعودی عرب گئے ہوئے وفد نے پیر کی صبح مکہ مکرمہ میں بیت اللّٰہ کے اندرونی حصے میں جانے کی سعادت حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور عالمِ اسلام کی سلامتی، ترقی و خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز مغرب کی نماز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ادا کی۔قبل ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد کی دعوتِ افطار میں شرکت بھی کی۔سعودی ولی عہد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا تھا، جہاں الصفا پیلس ا?مد پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا استقبال کیا گیا۔