جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کردیا

datetime 3  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں سال-24 2023 کے لئے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پنجاب میں سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دی جس کے تحت ریپ اور بچوں پر ظلم زیادتی کی مقدمات کا تیز ترین ٹرائل کرکے منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا۔

اجلاس میں ہتک عزت کے قانون میں ترمیم اور سپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی ، منظوری کے لئے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ ہتک عزت کیس میں 90دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنا ہوگا۔ہتک عزت نوٹس بڑے اخبارات، سوشل میڈیا، کورئیر کے ذریعے دیا جاسکے گا۔کابینہ نے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت مقرر کردی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا۔

چھوٹے کاشتکار کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا میرا عزم ہے۔ چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے لئے ڈیڑھ لاکھ بلاسود قرضے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین اور تاریخی کسان کارڈ دے رہے ہیں۔ گندم خریداری پالیسی-25 2024کی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی تشکیل کی توثیق اورالٹر نیٹ ڈس پیوٹ ریزرو لیشن ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ کو مس کنڈکٹ کی شکایت پر ہٹانے کی منظوری بھی دی گئی۔صوبائی وزرائ، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…