پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

پی آئی اے ایئر ہوسٹس کینیڈا میں دوبارہ گرفتار، منشیات برآمد

datetime 2  اپریل‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)کینیڈین حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کی ایئر ہوسٹس حنا ثانی کے جوتوں سے آئس (منشیات)برآمد کی ہے، فضائی میزبان کو گزشتہ دنوں غیر قانونی سرگرمی کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ٹورنٹو میں غیر قانونی سرگرمی کے شبہے میں حراست میں لی گئی پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس حنا ثانی کے معاملے نے حیران کن موڑ لے لیا ہے۔ابتدائی طور پر رہا کیے جانے کے بعد اب انہیں دوبارہ گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے حنا ثانی کی جیل منتقلی کی تصدیق کی ہے تاہم ان کے خلاف مخصوص الزامات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔ یہ پیش رفت ایسٹر کی تعطیلات کے اختتام پر ہفتہ کے درمیان سامنے آئی ہے۔توقع ہے کہ کینیڈین امیگریشن حکام انھیں جلد مقامی عدالت میں پیش کریں گے۔میڈیا رپوٹس کے مطابق حنا ثانی نے مبینہ طور پر ٹورنٹو ہوائی اڈے پر تعینات پی آئی اے کے دو دیگر اہلکاروں فائزہ جاوید اور جمیل کا نام لیا جنہوں نے مبینہ طور پر ان کی مدد کی۔

اطلاعات کے مطابق کینیڈین امیگریشن حکام نے فائزہ اور جمیل سے رات گئے تک پوچھ گچھ کی اور اس معاملے میں ان کے ممکنہ ملوث ہونے کا عندیہ دیا۔خیال رہے کہ اگر حنا ثانی کو ملک بدر کیا جاتا ہے تو وہ عملے کی حیثیت سے نہیں بلکہ مسافر کی حیثیت سے پاکستان واپس آئیں گی۔گرفتاری سے قبل حنا کو مبینہ طور پر کینیڈین حکام کی جانب سے وارننگ موصول ہوئی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے مبینہ طور پر پی آئی اے سے رابطہ کرکے حنا ثانی کے معاملے کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…