بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

صنم جنگ کا پاکستانی لڑکیوں کو بیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ

datetime 1  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف اداکارہ صنم جنگ نے پاکستانی لڑکیوں کو بیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے صنم جنگ نے کہا کہ جو لڑکیاں ملک سے باہر شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، میں ان کو یہی مشورہ دوں گی ملک سے باہر شادی نہیں کرنا، کبھی بھی پاکستان چھوڑ کر مت جانا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے، شادی کرکے سکون سے یہاں ہی رہو کیونکہ اگر بیرون ملک جا گی تو وہاں آپ کو اپنے والدین اور بہن بھائیوں سمیت ہر کوئی یاد آئے گا۔

صنم جنگ نے مزید کہا کہ بیرون ملک میں تو ہمیں وہ لوگ بھی یاد آتے ہیں جن سے ہم نفرت کرتے ہیں یا جو ہم سے نفرت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ جولائی 2023 میں صنم جنگ اپنی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ پاکستان سے امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور رواں سال کی شروعات میں انہوں نے سوشل میڈیا پر امریکا سے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ رو رہی تھیں۔صنم جنگ نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں رہنا بہت مشکل ہے، یہاں ہمیں اپنے پیاروں کی بہت یاد آتی ہے لیکن ہم جلدی ان سے ملاقات بھی نہیں کرسکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…