بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

9مئی کیس کے 51ملزمان کو 5، 5 سال قید کی سزا

datetime 30  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلائوگھیرا ئواور حساس تنصیبات پر حملے کے 51 ملزمان کو 5، 5سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔واضح رہے کہ 9مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بے امنی دیکھی گئی تھی۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق حملے میں ایک ایس پی سمیت 10پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری جاں بحق ہوا تھا، مظاہرین کی جانب سے 4گا ڑیاں بھی توڑی گئی تھیں۔9مئی کو تھانہ کینٹ پولیس نے ایس ایچ او مدثر بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز سمیت 23نامزد اور 100 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔9 مئی کو مشتعل افراد کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبوں پر حملے، جلا گھیرا اور مظاہرے کیے گئے تھے، اس دوران سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…