بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

قتل کی لرزہ خیز واردات ،ماں ،2بیٹوں کی لاشیں واش روم سے برآمد

datetime 30  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمدیار(این این آئی ) تھانہ رنگشاہ کی حدود میںقتل کی لرزہ خیز واردات میں ماں اور 2بیٹوں کی لاشیں واش روم سے برآمد کرلی گئیں۔آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں شفیع داخلی آباد ی بستی بگی بھیری میں محمدیوسف آرائیں کے گھر میں بیوہ سرداراں بی بی ، بیٹے لیاقت علی اور رفاقت علی کو نامعلوم افراد نے گھر میں تیزدھارآلے سے موت کے گھاٹ اتاردیا ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ رنگشاہ پویس نے ماں بیٹوں کو لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا واردات قتل کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوطارق ولایت پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

ڈی ایس پی عارفوالا ملک طارق جاوید کی سربراہی میں ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی آئی جی پنجاب پولیس کا افسوسناک قتل کی واردات کا نوٹس آرپی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی تھانہ رنگشاہ پولیس نے مقتولہ کے داماد محمد شفیق آرائیں کی مدعیت میں مقدمہ در ج کرکے تفتیش شروع کردی ۔پولیس زرائع کے مطابق مقتولین کے گھر کا ملازم عرفان شیخ بھی جائے وقوعہ سے فرارہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…