بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

اسد قیصر کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کو وفاق کیساتھ روابط ختم کرنے کا مشورہ

datetime 30  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) رہنماء پی ٹی آئی قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو وفاق کیساتھ روابط ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے جلد تحریک شروع کریں گے،اپنے حقوق کی جنگ آخر تک لڑیں گے، چاہتے ہیں ملک میں آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، آزاد عدلیہ ہو اور عوام کی حکمرانی ہو۔تفصیلات کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ججز پر جس طرح دبا ئوڈالا گیا اور ان کو ڈرایا دھمکایا گیا یہ اب سپریم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہائی کورٹ کے ججز کو مکمل تحفظ فراہم کریں، ہائی کورٹ کے معزز ججز کی توہین میں شہباز شریف کا مکمل ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سال میں تحریک انصاف اور عدلیہ کے ججز کو شہباز دور حکومت میں ہراساں کیا گیا، ججز کے ساتھ یہ واقعات پورے پاکستان پیش آئے ہیں لیکن ہائی کورٹ کے ان 6ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی شہری اور قومی اسمبلی کے ممبر کے حیثیت سے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ان ججز کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے، میرا وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کو مشورہ ہے کہ وفاق کے ساتھ روابط ختم کر دیں کیونکہ انہوں نے آپ کا کوئی مطالبہ نہیں ماننا، انہوں نے ابھی تک ایک افسر بھی آپ کے کہنے پر نہیں لگایا نہ صوبے کے بقایاجات پر کوئی پیشرفت ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مفاہمت نہیں مزاحمت کا وقت ہے، ہمیں قانون کی بالادستی کیلئے ابھی سے باہر نکلنا ہوگا، تمام وکلا برادری، سول سوسائٹی، میڈیا برادری، اساتذہ، طالب علم اور کسان حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ آئین کی بالادستی کی تحریک میں شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی قوم کے حقوق کا سوال ہے کہ آیا قوم نے بنانا ریپبلک میں زندگی گزارنی ہے یا اس ملک میں رہنا ہے جہاں آئین و قانون کی حکمرانی ہو، ہم آئین کی حکمرانی کیلئے جلد بہت بڑی تحریک شروع کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کی جنگ آخر تک لڑیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، آزاد عدلیہ ہو اور عوام کی حکمرانی ہو، پاکستانی عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا اور ملک کودوبارہ قائداعظم کا پاکستان بنانا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…