ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

7 بچوں کی ماں آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی

datetime 27  مارچ‬‮  2024 |

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد 7 بچوں کی ماں آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت چار افراد کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نیو گرین ٹائون کے رہائشی محمد منشا نے بتایا کہ اسکی بیٹی عائشہ بی بی کی شادی 603 گ ب میں ہوئی تھی اور اس کے 7بچے ہیں، گزشتہ دنوں میکے آئی اور سودا سلف لینے بازار گئی واپس نہ آئی۔

علاوہ ازیں داتا کالونی کی ندا سمرین نے بتایا کہ اس کا بھائی مدثر رکشہ چلاتا اور علیحدہ مکان میں رہتا تھا، گزشتہ روز ملنے گئی تو دروازہ کھلا تھا اور چارپائی اور کمبل خون میں لت پت پڑا تھا، مدثر موجود نہ تھا۔ سمن آباد کی رہائشی آسیہ پروین نے بتایا کہ اس کا خاوند منظور حسین گھر سے جمعہ پڑھنے گیا واپس نہ آیا، لنڈیانوالہ کے علاقہ موضع رنگ پور کی فوزیہ بی بی نے بتایا کہ اس کے بھائی افضال اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 194 رب کے رہائشی مظہر تبسم کے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…