اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

اڈیالہ جیل میں پرویز الٰہی کی طبعیت بگڑ گئی، چیک اپ کیلئے پمز ہسپتال منتقل

datetime 27  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت بگڑنے پر اسلام آباد پولیس انہیں پمز ہسپتال میں چیک اپ کیلئے لے کر پہنچی ۔واضح رہے کہ 19 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کے دوران اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پیش کی گئی جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی جیل کے واش روم میں گرگئے تھے، جس کے سبب انہیں معمولی فریکچر ہو گیا تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔24 مارچ کو خیبرپختونخوا حکومت نے مطالبہ کیا تھا کہ صوبے کے ڈاکٹروں کی ٹیم کو رہنما پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کا طبی معائنہ کرنے اور ان کے زخموں کی حقیقت کا تعین کرنے کی اجازت دی جائے۔خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ معائنے سے یہ طے ہو گا کہ آیا پرویز الٰہی باتھ روم میں گرنے سے زخمی ہوئے ہیں یا ان پر جیل حکام نے تشدد کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے پنجاب حکومت سے ڈاکٹروں کی ٹیم کو پرویز الٰہی تک رسائی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے ساتھ پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک اور پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں کے ذریعے جیل میں قید رہنما کے زخمی ہونے کی وجوہات جاننا چاہتے ہیں۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…