لاہور ( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھر میں انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے اور نئے پروجیکٹس کے تحت عمارتوں کو جدید طرز پر تعمیر کرنے کے پروجیکٹس میں شبانہ روز مصروف عمل ہیں،وزیر اعلی کا ویژن ہے کہ عوام الناس کو بہتر سے بہتر اور ان کے گھروں کے نزدیک صحت کی سہولیات دی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرومواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 66ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈیبلیو، ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،ایڈیشن سیکرٹری ایگریگیشن وفنانس ،ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی ، ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر، ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ، کمشنر لاہور ڈویژن و کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے نمائندوں، چیف ایگزیکٹو آفیسر آئی ڈیپ شاہ میر و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 66 ویں اجلاس میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی ٹو) کے قیام کیلئے آئی ڈیپ کو اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے بطور ایگزیکٹیونگ ایجنسی کام کرنے کی منظوری دی۔
اسی طرح نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال سرگودھا کے تعمیراتی کام کے پروجیکٹ کیلئے آئی ڈیپ کو بطور ایگزیکٹیونگ ایجنسی اور نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے بطور ایگزیکٹیونگ ایجنسی کام کرنے کی منظوری دی۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے پنجاب انفراسٹرکچرنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مال سال 2024-25کے بجٹ کی بھی منظوری دی۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے 200بینڈز پر مشتمل ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی سنٹر کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں قیام کے حوالے سے اس پروجیکٹ کے نیشنل بینک میں اکاونٹ کھولنے کے معاملے کا جائزہ لیا اور اس کے اکائونٹ کو کھولنے کی اجازت بھی دی.
صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے آئی ڈیپ انتظامیہ کو ہدایت کی ان پروجیکٹس پر جلد کام کو شروع کیا جائے تاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جلد از جلد عوام الناس کو صحت کے شعبہ میں بہترین انفراسٹرکچر کے ساتھ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے سی ای او آئی ڈیپ کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کاموں میں بہترین میڑیل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور اس می کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔