بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

بٹن دبا کر سب کچھ ٹھیک نہیں کیا جا سکتا، وقت لگے گا، محمداورنگزیب

datetime 22  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ بٹن دبا کر سب کچھ ٹھیک نہیں کیا جا سکتا اس میں کچھ وقت لگے گا،ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس لگائیں تو اس سے فائدہ کچھ نہیں ہوگا،ایسی ڈائریکشن اپنانی ہے جس میں بہتری کی ضرورت ہے،بجٹ میں مختلف شعبوں میں ٹیکس سے متعلق معاملات پیش کریں گے،پی آئی اے سے متعلق بولیاں جلد آنا شروع ہو جائیں گی،پاکستانی معیشت روزانہ نقصانات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی،اداروں کے خسارے کم کر لیں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہمیں لانگ ٹرم منصوبے پر کام کرنا ہے،تخمینے کے مطابق ریونیو میں 3ٹریلین روپے کا لیکج ہے،کون سے ایریاز ہیں جن میں کٹوتی لانی ہے اس پر غور کیا جائے گا۔محمد اورنگزیب نے کہاکہ جو وزارتیں تحلیل ہو چکی ہیں ان کو ختم کرنا ہوگا، جو وزارتیں صوبوں کو منتقل ہو چکی ہیں وفاق میں ان کا کردار نہیں ہونا چاہئے، وزارتوں سے متعلق چند ہفتوں میں وزیر اعظم اعلانات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ڈی پی کو نجکاری کی طرف لے کر جانا ہوگا،پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق سندھ نے بہترین ماڈل اپنایا ہے،این ایف سی فارمولے کو بیلنس آٹ کرنا ہوگا، وفاق اور صوبوں میں وسائل کی تقسیم پر بیلنس ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ پر وفاق اور صوبوں میں مشاورت ضروری ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس لگائیں تو اس سے فائدہ کچھ نہیں ہوگا،ہو سکتا ہے ٹیکس مزید بڑھانے سے ایک سال اور لگ جائے گا لیکن نقصان ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسی ڈائریکشن اپنانی ہے جس میں بہتری کی ضرورت ہے،بجٹ میں مختلف شعبوں میں ٹیکس سے متعلق معاملات پیش کریں گے، جو شعبے اور ادارے ٹیکس نہیں دیتے ان کیلئے بھی کام کرنا ہوگا۔پی ٹی آئی کی نجکاری سے متعلق وزیر خزانہ نے کہا کہ نجکاری پر پوری کمٹمنٹ ہے اور معاملے کو علیم خان آگے لے کر جا رہے ہیں،پی آئی اے سے متعلق بولیاں جلد آنا شروع ہو جائیں گی۔انہوں نے بتایاکہ نجکاری جون تک مکمل کرنا چاہتے ہیں،اگر یہ بروقت نہیں کی گئی تو مسلسل نقصانات ہوتے رہیں گے، پاکستان کی معیشت روزانہ نقصانات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ اداروں کے خسارے کم کر لیں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ بٹن دبا کر سب کچھ ٹھیک نہیں کیا جا سکتا اس میں کچھ وقت لگے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…