منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی حدود کی خلاف ورزی، بھارتی ماہی گیروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا

datetime 22  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں حدود کی خلاف ورزی پر پاک بحریہ کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازکا بھارتی ماہی گیروں کے آٹھ بحری جہازوں کے ساتھ مقابلہ ہوا،جس دوران ایک میری ٹائم سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو بھارتی ماہی گیر لاپتا ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سمندر ی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی جہازوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ ایک بھارتی جہاز نے ایم ایس اے اہلکاروں کو جہاز پر آنے کی اجازت دی لیکن میری ٹائم سیکیورٹی کے اہلکاروں کی منتقلی کے بعد بھارتی جہاز نے فرار ہونے کی کوشش کی، رفتار بڑھانے سے بھارتی جہاز ایم ایس اے سے ٹکرا کر الٹ گیا،بھارتی جہاز الٹنے سے میری ٹائم سیکیورتی اہلکار اور7بھارتی ماہی گیر سمندر میں جا گرے ، 5 بھارتی ماہی گیروں سمیت4ایم ایس اے اہلکاروں کو سمندر سے نکال لیا گیا تاہم 2 بھارتی ماہی گیر لاپتا ہیں ۔اس دوران میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے سیلر محمد ریحان شہید ہو گئے۔ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ماہی گیروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…